ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کے والد نصرت حسین کے انتقال پر دلی صدمہ اور گہرے رنج و غم کا اظہار
نصرت حسین اور دیگر اہل خانہ نے ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کے دوران ریاستی جبر کا سامنا کیا اور حالات کے باعث انہیں اپنا گھر اور شہر چھوڑ کر دیار غیر آنا پڑا
نصرت حسین کے انتقال پر مجھے ذاتی طور پر دلی صدمہ اور دکھ پہنچا ہے۔ قائد تحریک الطا ف حسین کا ندیم نصرت اور ان کے تمام اہل خانہ سے اظہار تعزیت
لندن۔۔۔7 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت کے والد نصرت حسین کے انتقال پر دلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ندیم نصرت کی طرح ان کے والد نصرت حسین اور دیگراہل خانہ نے بھی ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کے دوران مسلسل چھاپوں اور جبر کا سامنا کیا اور حالات کے باعث انہیں اپنا گھر اور شہر چھوڑ کر دیار غیر آنا پڑا۔ نصرت حسین کے انتقال پر مجھے ذاتی طورپر دلی صدمہ اور دکھ پہنچاہے۔ انہوں نے ندیم نصرت اوران کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نصرت حسین مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام اہل خانہ کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطا کرے۔