کراچی کے علاقے گلشن معمارمیں ایک مزارپر سوئے ہوئے معصوم افراد کے سفاکانہ قتل پرایم کیوایم کا شدید اظہار مذمت
جن عناصر نے قائد تحریک الطاف حسین کی حقائق پر مبنی تقاریرپر جو طوفان کھڑا کیا ہوا ہے اورجو صبح شام ’’مشرف کوپھانسی دو‘‘ کی تسبیحات پڑھ رہے ہیں ، چھ افرادذبح کرنے والے درندہ صفت دہشت گردوں کے خلا ف ان کے منہ کیوں سل گئے ہیں؟ محمدانور
ان سفاک عناصر کے بارے میں ان کی زبانیں فالج زدہ کیوں ہوگئی ہیں ؟محمدانور
وفاقی وصوبائی حکومت خدارا ان قاتلوں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور ان دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔ محمدانور
لندن۔۔۔6جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن محمد انور نے کراچی کے علاقے گلشن معمارمیں ایک مزارپر سوئے ہوئے معصوم افراد کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جن عناصر نے قائدتحریک الطاف حسین کی حقائق پر مبنی تقاریرپر جو طوفان کھڑا کیا ہوا ہے اور جو صبح شام تسبیح لیکر’’ پھانسی دو، پھانسی دو۔۔۔مشرف کوپھانسی دو‘‘ کی تسبیحات پڑھے جارہے ہیں وہ گلشن معمار میں مزار پرسوئے ہوئے چھ افرادذبح کرنے والے درندہ صفت دہشت گردوں کے خلا ف ان کے منہ کیوں سل گئے ہیں؟ ان کی زبانیں فالج زدہ کیوں ہوگئی ہیں جو ملک دشمن ہیں اور باقی ماندہ ملک کواپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر توڑنے میں مصروف ہیں۔ جوفرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہیں اورجہاں کہیں بھی انہیں موقع ملتاہے وہ وہاں دھماکہ کرکے خواہ فوجی ہوں یامعصوم پاکستانی شہری ہوں انہیں شہید کردیتے ہیں۔ محمدانورنے کہاکہ ایم کیوایم اس افسوسناک سانحہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ خدارا ان قاتلوں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اوران دہشت گرد عناصر کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے ۔