جو لوگ بھی جنرل پرویز مشرف کی کھلی تذلیل کررہے ہیں وہ صرف مہاجر ہونے کی بنیاد پر ایسا کررہے ہیں۔ الطاف حسین
یہ صرف جنرل پرویز مشرف کی تضحیک نہیں بلکہ پورے تین کروڑ مہاجروں کی تذلیل کے مترادف ہے
بعض متعصب عناصر کی جانب سے جنرل پرویز مشرف کے ساتھ توہین آمیز اور تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنا قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی سے گفتگو
لندن ۔۔۔6 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے بعض متعصب عناصرکی جانب سے سابق صدر اورسابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے ساتھ توہین آمیزاور تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے جو لوگ بھی پرویز مشرف کی کھلی تذلیل کررہے ہیں وہ صرف مہاجر ہونے کی بنیاد پر ایسا کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کی شب رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ صرف پرویز مشرف کی تضحیک نہیں بلکہ پورے تین کروڑ مہاجروں کی تذلیل کے مترادف ہے اور ہم اس تذلیل کا تحریری، زبانی اور جسمانی طور پر ہر طرح کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔