سندھ حکومت کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا آج ہی اعلان کرے، الطاف حسین
لندن ۔۔5جنوری 2014ء
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی سندھ میں رہنے والے تمام شہریوں کوسندھ کا برابر کا شہری سمجھتی ہے اور قوم پرست سندھی ،مہاجروں کو واقتاً سندھ کا کا مستقل باشندے سمجھتی ہیں تو حکومت سندھ آج ہی سندھ سے کو ٹہ سسٹم ختم کرنے کا اعلان کرے ۔ یہ بات انہوں گلشن اقبال کے الدین پارک میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ سے خطاب کے دور ان کہی۔