اندر ون سندھ میں نام نہاد قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ہلڑبازی ، ہوئی فائرنگ کے ذریعہ خوف وہراس پھیلانے پر رابطہ کمیٹی کاا ظہار مذمت
اردو بولنے والے سندھیوں پر حملے اور بد ترین تشدد کا نشانہ بنانا فسوس ناک ہے اور انتہائی قابل مذمت عمل ہے
اردوں بولنے والے سندھی اور سندھی بولنے والے سندھی بھائی بھائی ہیں
جناب الطا ف حسین نے آج حیدر آباد میں جلسہ عام میں اپنے خطاب میں حقائق بیان کئے ہیں
جو نام نہاد سندھی قوم پرستوں کو ایک انکھ نہیں بھا رہی ہیں
کراچی۔۔۔3، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے خطاب بعد اندر ون سندھ میں نام نہاد قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ہلڑبازی ، ہوئی فائرنگ کے ذریعہ خوف وہراس پھیلانے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ٹنڈہ الہ یار میں قوم پرست جماعتوں کے کارکنان نے مارکیٹ چوک ، بس اسٹاپ نصرپورڈ اور رقبہ اسٹینڈ پر فائرنگ ، مرتضی ہوٹل ، راہی ہوٹل ،ٹنڈو آدم ناکہ اور حاجی ہوٹل نصرپورروڈ پر کریکر حملے کرنے اور سکھر میں دکانیں بند کرانے اور فائرنگ کے واقعات بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اردوں بولنے والے سندھی اور سندھی بولنے والے سندھی بھائی بھائی ہیں اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین نے آج حیدر آباد میں جلسہ عام میں اپنے خطاب میں حقائق بیان کئے ہیں جو نام نہاد سندھی قوم پرستوں کو جو ایک انکھ نہیں بھارہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اردو بولنے والے سندھیوں پر پر حملے اور بد ترین تشدد کا نشانہ بناناا فسوس ناک ہے اور قابل مذمت عمل ہے ملک کی موجودہ صورتحال میں نفرت انگیز عمل کو نام نہاد سندھی قوم پرست فروغ دے رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون سندھ میں نام نہاد قوم پرستوں کی جانب سے فائرنگ اور اردو بولنے والے سندھیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیا جائے اس میں ملوث نام نہاد جماعتوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔