حیدرآباد کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عابدہ نور ملکانی نے اپنی برادری سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کردیا
محترمہ عابدہ ملکانی نے اسٹیج سے نعرہ الطاف ، جئے الطاف کے پرجوش نعرے بھی لگائے
حیدرآباد۔۔۔3، جنوری 2013ء
ایم کیوایم کے زیرا ہتمام باغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد 8حیدرآباد میں ہونیو الے عظیم الشان جلسہ عام میں حیدرآباد کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عابدہ نور ملکانی نے جناب الطاف حسین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان انہوں نے جلسہ عام میں اسٹیج پر آکر کیا ۔ انہوں نے شمولیت کے اعلان کے ساتھ ہی اسٹیج سے ’’نعرہ الطاف ، جے الطاف ‘‘ ’’’نعرہ متحدہ جئے متحدہ ‘‘ کے نعرے بھی لگائے ۔