ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کے والد نصرت حسین کی علالت پر اظہار تشویش
اللہ تعالیٰ نصرت حسین کو صحت و تندرستی عطا کرے۔ الطاف حسین
کارکنان اور حق پرست عوام ندیم نصرت کے والد کی صحتیابی اور درازی عمر کیلئے دعا کریں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔۔3 جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ
کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت کے والدنصرت حسین کی علالت پر گہری تشویش کا
اظہار کیاہے اوردعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت وتندرستی عطا کرے۔
انہوں نے تحریک کے کارکنان اورحق پرست عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ندیم نصرت
کے والد کی صحتیابی اوردرازی عمر کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعاکریں۔