لاڑکانہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر شان ڈہر کے قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
شان ڈہرکا قتل آزادی صحافت کے منافی ہے، قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔یکم؍جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاڑکانہ میں مسلح افرادکی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرشان ڈہرکوگولی مارکرہلاک کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ شان ڈہر کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے اورمقتول کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیاجائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ لاڑکانہ میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کا قتل آزادی صحافت کے منافی ہے جس سے صحافی برادری میں گہری تشویش پائی جارہے اوروہ عدم تحفظ کاشکارہیں۔رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے رپورٹرشان ڈہرکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتول کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔(آمین)