کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں صدرامتیازفاران،سیکریٹری عامرلطیف سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کورابطہ کمیٹی کی مبارکباد
کراچی۔۔۔30دسمبر2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں سینئرصحافی امتیازفاران خان کودوبارہ صدراورسیکریٹری کے عہدے کیلئے عامرلطیف سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کومبارکبادپیش کی ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے پریس کلب کے نومنتخب صدر،سیکریٹری سمیت تمام عہدیداران کوایم کیوایم کی جانب سے مبارکبادپیش کی اورامیدظاہرکی کہ وہ بلاامتیازرنگ ونسل خدمت کے فلسفے پرعمل پیراہوکرتمام صحافی برادری کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل اورآزادی صحافت کیلئے کام کرینگے اور اپنافریضہ خوش اسلوبی سے انجام دینگے۔