ایم کیوایم محمود آباد سیکٹر یوسی 4 کے کارکن چوہدری طالب گجر کے والد چوہدری غلام علی کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین میں رکن رابطہ کمیٹی عادل خان اور عبد الرؤف صدیقی کی شرکت
کراچی۔۔۔28دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم محمود آباد سیکٹر یوسی 4کے کارکن چوہدری طالب گجر کے والد چوہدری غلام علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین) دریں اثناء مرحوم چوہدری غلام علی کو اولڈ ڈیفنس فیز 1کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ،مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالرؤف صدیقی سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان نے شرکت کی۔