امجد علی کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
امجد علی کو کورنگی نمبر 6 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ اور تدفین میں حق پرست اراکین اسمبلی و دیگر کی شرکت
لندن:۔۔۔28، دسمبر2013ء
دریں اثنا متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لا نڈھی سیکٹر کمیٹی کے رکن امجد علی ولد یوسف علی کے انتقال پر گہرے ردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعز یت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اور انہیں صبر کی تلقین کی۔ رابطہ کمیٹی نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ مرحو م کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو صدمہ براداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)
علاوہ ازیں امجد علی مرحوم کوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان کورنگی نمبر چھ کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مکہ مسجد لانڈھی میں اداکی گئی ،نمازجنازہ و رتدفین میں حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی آصف حسنین،خالد افتخار، وقار شاہ، ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،لانڈھی سیکٹر ویونٹس کمیٹی کے ارکان وکارکنان ،ہمدردوں اورمرحوم کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔