ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کمیٹی کے رکن امجد علی کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔28دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کمیٹی کے رکن امجدعلی ولدیوسف علی کے اچانک انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے امجدعلی مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ امجدعلی کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)