ایم کیوایم کے نمائندہ وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں گورنرہاؤ س میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی سے ملاقات، اعلامیہ ایم کیوایم
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،امن وامان کے استحکام اورکراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چی
ملاقات میں کراچی میں پائیدارامن کیلئے مل جھل کر کام کرنے پر بھی اتفاق
ایم کیوایم کے نمائندہ وفد میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار، ڈاکٹر صغیر احمد، کنور نوید جمیل اور بابر خان غوری بھی شامل تھے
کراچی ۔۔۔28، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیوایم کے ایک نمائندہ وفد نے ہفتہ کے روز گورنر ہاؤس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ۔ایم کیوایم کے اعلامیے کے مطابق ملاقات 45منٹ جاری رہی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،ملک میں امن و امان کے استحکام بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا اور کراچی میں پائیدارامن کیلئے مل جھل کرکام کرنے پراتفاق کیا گیا۔ ایم کیوایم کے وفد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی رکن وقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار، ارکان ڈاکٹر صغیراحمد، کنور نوید جمیل اور سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر بابر خان غوری شامل تھے