ممتاز سماجی رہنماء اور انصار برنی ٹرسٹ کے سربراہ انصار برنی کے گھر پر فائرنگ کے واقع پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی اور رکن سندھ اسمبلی جمال احمد انصار برنی کے گھر پہنچ گئے اور ان کی خیریت دریافت کی
کراچی۔۔۔28دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ممتاز سماجی رہنماء اور انصار برنی ٹرسٹ کے سر براہ انصار برنی کے گھر پر فائرنگ کے واقع پرشدید مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ انصار برنی کے گھرپر فائرنگ کا نوٹس لیا جائے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
درایں اثناء واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی اور رکن سندھ اسمبلی جمال احمد نے انصار برنی کے گھر جا کران کی خیریت دریافت کی۔