ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی ذکر یا کاظمی کے انتقال پر گھر جاکر سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت
کراچی:26؍ دسمبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سینیٹر محترمہ نسرین جلیل اور کنور خالد یونس نے جمعرات کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی ذکریا کاظمی مرحوم کی رہائشگاہ جاکر سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ذکریا کاظمی کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ رابطہ کمیٹی نے ذکر یا کاظمی مرحوم کی تنظیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حق پرستانہ جدوجہد میں ذکر یا کاظمی کی عملی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی جانب سے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے ۔ ( آمین)