نیپا چورنگی پر فائرنگ کے واقع میں نجی ٹی وی کے پروڈیوسر اظہر عباس انکے کمسن صاحبزادے اور کزن کے زخمی ہونے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
واقعہ کی تحقیقات کی جائے اور اس میں ملوث دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی۔۔۔24،دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نیپا چورنگی پر فائرنگ کے واقع میں نجی ٹی وی کے پروڈیوسر اظہر عباس ، انکے کمسن صاحبزادے اور کزن کے زخمی ہونے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائے اور اس میں ملوث دہشت گردعناصر کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزادی جائے۔رابطہ کمیٹی نے زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔