پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسیحی عوام کو الطاف حسین کی جانب سے ’’کرسمس ‘‘ پر دلی مبارکباد
حضرت عیسیٰ ؑ نے بھی انسانیت سے پیار ، محبت ، امن ، بھائی چارہ کا دس دیا ہے، جناب الطاف حسین
مسیحی عوام کرسمس کے موقع پر اپنی عبادات میں ملک کی بقاء وسلامتی اور ایم کیوایم کی جدوجہد کی کامیابی کیلئے دعا کریں ، الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔24، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسیحی عوام کو ان کے مذہبی تہوار ’’کرسمس‘‘ پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ کرسمس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ دنیا کے ہر مذہب میں انسانیت کی فلاح کا راستہ دکھایا گیا ہے اور حضرت عیسیٰ ؑ نے بھی انسانیت سے پیار ، محبت ، امن ، بھائی چارہ کا دس دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی مذہب ایک دوسرے سے نفرت کا درس نہیں دیتا اور دنیا میں مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے ضروری کیلئے ایک دوسرے کے مذہبی عقائداور عبادت گاہوں کا دل سے احترام کیاجائے اور یہی عمل انسانیت کے احترام اور بقاء کی ضمانت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے پاسٹرز ، بشپ صاحبان اور مسیحی عوام کو ، نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ کرسمس کے موقع پر اپنی عبادات میں ملک کی بقاء و سلامتی ، امن و امان کے قیام ، دہشت گردی کے خاتمے ، ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہدکی کامیابی اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کریں ۔