حق پرست ارکان قومی اسمبلی علی رضا عابدی، ریحان ہاشمی، ارکان سندھ اسمبلی محمد دلاور، جمال احمد اور ایم کیوایم علماء کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن بم دھماکوں کے زخمیوں کی عباسی شہید اسپتال جاکر عیادت کی
حق پرست منتخب نمائندوں نے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی
کراچی ۔۔۔24، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی علی رضا عابدی ،ریحان ہاشمی ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی محمد دلاور ، جمال احمداور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد نے اورنگی ٹاؤن نمبر 10میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر جلوس کی گزرگاہ پر بم دھماکوں کے زخمیوں کی عباسی شہید اسپتال جاکرعیادت کی اور ان سے دہشت گردی کے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ اس موقع پر ایم کیوایم علماء کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حق پرست عوامی نمائندوں نے زخمیوں کی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی اور اسپتال کے عملے کوزخمیوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور زخمی افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔