متحدہ سوشل فورم کے رکن سردار خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔23، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے متحدہ سوشل فورم کے رکن سر دار خان کی والدہ محترمہ،نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ134کے کارکن علیم الدین اور ٹنڈ والہ یار زون یونٹ 2-A کے کارکن رئیس احمد خانزادہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لوحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)