مری کے علاقے تریٹ روڈ پر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک بچے کے جاں بحق اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔21دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مری تریٹ روڈ پر آروکس کے مقام پر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک بچہ کے جاں بحق اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بس، اسکول وینز اور دیگر گاڑیاں کھائی میں گرنے کے واقعات میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث معصوم جانوں کا ضیاع ہورہا ہے،جس میں ناتجربہ کار ڈرائیورز کا بھی اہم کردار ہے۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن علاقوں میں ایسے واقعات رونماء ہورہے ہیں ان علاقوں کی سڑکیں بہتر تعمیر کی جائیں ،تاکہ جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین سے دلی تعز یت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔