گلگت کے علاقہ غزر میں وین نہر میں گرنے اور اس کے نتیجے میں 10افراد کے ہلاکت پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
حکوت اس قسم کے حادثات کی روک تھا م کیلئے ٹھو س اور مثبت اقدامات کرے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کاتحفظ کیا جاسکے
لندن ۔۔ 20دسمبر 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گلگت کے علاقہ غزر میں وین نہر میں گرنے اور اس کے نتیجے میں 10افراد کے ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کے حادثات کی روک تھا م کیلئے ٹھو س اور مثبت اقدامات کئے جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کاتحفظ کیا جاسکے ۔ جناب الطاف حسین نے ہلاک شدہ گان کے سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تما م مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں عالیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کر ے(آمیین)۔