کوئٹہ پشتون آباد اور پشاور کوہاٹ روڈ پر دھماکوں پررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
حکوت ملک میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھا م کیلئے سنجیدگی کا مظاہر ہ کرے
واقعات میں ملوث دہشت گر دوں کو فی فور گرفتار کرکے قرار واقعی سزاد ی جائے، رابطہ کمیٹی
دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق اور سات بچوں سمیت متعدد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس
کراچی ۔۔۔۔19دسمبر2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوئٹہ اور پشاور میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت اورسات معصوم بچوں سمیت متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے دہشت گردی کے ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے دھماکوں کے ذریعے قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں ا ور معصوم و بے گناہ افراد کو نشانہ بنارہے ہیں ایسے سفاک درندہ عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں او رحکوت کو چاہئے کہ وہ ملک میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھا م کیلئے سنجیدگی کا مظاہر ہ کرے، رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے ان واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کے خلاف فوری کاروائی کریں اور وقعہ میں ملوث عناصر کوگرفتار کے قرار واقعی سز ادی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے جاں بحق شخص کے سوگوار ا ہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے جاں بحق فرد کی مغفرت اوزخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی۔