ایم کیو ایم محمود آباد سیکٹر کے سیکٹر ممبر رانا اسلام کی والدہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔19دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم محمود آباد کے سیکٹر ممبر رانا اسلا م کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)