شارجہ میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر پوری قوم و پاکستانی ٹیم کو جناب الطاف حسین کی مبارکباد
لندن۔۔۔ 18دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے شارجہ میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر پوری قوم و پاکستانی ٹیم کو پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ایک بیان میں جنا ب الطاف حسین نے کہا کہ پہلے ون ڈے میں میچ جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی اسطرح اپنی ٹیم ورک ، محنت اور لگن کے ساتھ اپنی جیت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے ۔جناب الطاف حسین نے پاکستانی کے کوچ ، کپتان، سمیت تمام کھلاڑیوں کو دل کی گہریوں کے ساتھ مبارکباد پیش کیا ہے۔