اقتدار کو اپنی میراس سمجھنے والی باطل قوتیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے اور نظریہ سے خائف ہیں ۔نوید شمسی زونل انچارج حیدرآباد۔
ایم کیو ایم کی جدوجہد کا مقصد ملک کے مظلوم عوام کی احساس محرومی کا خاتمہ کرنا ہے۔نوید شمسی زونل انچارج حیدرآباد۔
ایم کیو ایم کے قیام سے ملک کے اقتدا پر قابض طبقہ میں ہل چل مچ گئی،راشدممتاز جوائنٹ زونل انچارج حیدرآباد۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین اور حق پرست عوام کو طاقت کے بل پرکچلنے کی گھناؤنی سازشیں کرتے آرہے ہیں،راشد ممتازجوائنٹ زونل انچارج حیدرآباد۔
سیکٹر B- میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔17 ،دسمبر،2013 ء
اقتدار کو اپنی میراس سمجھنے والی باطل قوتیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے اور نظریہ سے خائف ہیں اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کو ایم کیو ایم کی قیادت سے مائنس کرنے کی گھناؤنی سازش میں مصروف ہیں۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے سیکٹر B- میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز و اراکین زونل کمیٹی ،سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نوید شمسی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد کا مقصد ملک کے مظلوم عوام کی احساس محرومی کا خاتمہ کرنا ہے لیکن ملک کے اقتدار پر قابض طبقہ ملک کے اٹھانوے فیصد مظلوم عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی اور ناانصافی کو اپنی طاقت سمجھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 66سالہ تاریخ گواہ ہے کہ ملک کے اقتدار پر قابض طبقے نے غریب و متوسط طبقے کے مظلوم عوام کو اپنا غلام بنانے کیلئے ان کو جائز حقوق سے محروم رکھا تعلیم سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں غریب و متوسط طبقے کے عوام کا استحصال کیا اور آج بھی اپنی آنے والی نسلوں کیلئے اقتدا کی راہیں کو آسان کرنے کیلئے حکومتی مشنری کا استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات نے غریب و مظلوم عوام کو بااختیار بنادیا ہے اورعوامی انقلاب وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ا جلاس سے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے قیام سے ملک کے اقتدا پر قابض طبقہ میں ہل چل مچ گئی اور وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور حق پرست عوام کو طاقت کے بل پرکچلنے کی گھناؤنی سازشیں کرتے آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریئے کی سچائی نے غریب و متوسط طبقے کے مظلوم عوام میں وہ شعور بیدار کردیا ہے جس کی بدولت آج حق پرست نمائندے ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں عوامی حقوق کی آواز بلند کررہے ہیںیہ ہی حقیقی معنوں میں عوامی انقلاب کی دلیل ہے ۔