ملیر جعفر طیار میں ’’یوم حسین ‘‘ کی تقریب ، کا انعقادتقریب میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور حیدر عباس رضوی نے شرکت کی
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور اس کے قیام کا سہرا جناب الطاف حسین کو دینے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے ہیں،تقریب کے شرکاء سے شیعہ و سنی علمائے کرام کااظہار خیال
کراچی ۔۔۔17، دسمبر2013ء
ملیر جعفر طیار میں واقع دارلشفاء اسپتال کے پارکنگ ایریا میں گزشتہ روز ’’یوم حسین ‘‘ کی تقریب منعقد ہوئی جس میںیم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی ، حیدر عباس رضوی ، متحدہ بین المسلمین فورم کے جنرل سیکریٹری مفتی نعیم ،منتظمین تقریب ڈاکٹر ندیم نقوی ، علامہ باقر زیدی ، مولانا اویس فارقوی ، مولانا کوثر زیدی ، عباس مہدی ، علی عباس رضوی ، تنظیم عزاداری کے ایس ایم نقی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد ، ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین نے بھی شرکت کی ۔ ’’یوم حسین ‘‘ کی تقریب میں شیعہ و سنی علمائے کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کسی بھی مسلک میں موجود ہوں ان کی حوصلہ شکنی کرنا اور ان پر کڑی نگاہیں رکھنا وقت کاتقاضا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین عملی کوششیں کرتے آئے ہیں اور شیعہ سنی عوام سمیت دیگر مسالک کے عوام اور علمائے کرام بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور اس کے قیام کا سہرا جناب الطاف حسین کو دینے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے ہیں ۔تقریب منتظم ڈاکٹر ندیم نقوی نے یوم حسین کی تقریب کے میں شرکت پر تمام علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا اور تما م مسالک کے درمیان آپس میں پیار محبت اور بھائی چارے کی ضرورت پر زور دیا ۔