سندھ دھرتی کے سچے سپوتوں کو حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کے پیغام امن ، محبت ، بھائی چارہ اور انسانیت دوستی پر فخر ہے، الطاف حسین
شاہ عبد اللطیف بھٹائی نے اپنی صوفیانہ شاعری کے ذریعے سندھ دھرتی میں امن ، محبت اور احترام انسانیت کے نئے دریچے کھولے
اللہ تعالیٰ حضرت شاہ اللطیف بھٹائی ؒ کے صدقے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اورامن و استحکام عطا فرمائے ، الطاف حسین
لندن۔۔۔17 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی کے سچے سپوتوں کو حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کے پیغام امن، محبت ، بھائی چارہ اور انسانیت دوستی پر فخر ہے اور حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ سے سچی عقیدت و محبت کا تقاضہ ہے کہ ان کی تعلیمات پر نہ صرف عمل کیاجائے بلکہ اسے فروغ بھی دیاجائے ۔ سندھ کے عظیم صوفی بزرگ شاعر حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کے عرس کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی جیسی بزرگ اور عظیم ہستی نے اپنی صوفیانہ شاعری کے ذریعے سندھ دھرتی میں امن ، محبت اور احترام انسانیت کا پیغام دیا اور ان کے پیغام امن پر عمل کرکے ہی سندھ دھرتی کو امن و آشتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ جیسی بزرگ اور عظیم ہستی کے صدقے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ فرمائے ، ملک میں امن و استحکام قائم کرے اور سب کو احترام انسانیت کی توفیق عطا فرمائے ۔