رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی کے چچا حاجی تیبت شاہ آفریدی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن۔۔16دسمبر2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی کے چچا حاجی تیبت شاہ آفریدی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کواپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور غمزدہ لواحقین کواس صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق اور صبر جمیل عطا فرمائے،آمین۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اسلم آفریدی سے ان کے چچا حاجی تیبت شاہ آفریدی کے انتقال پرسوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔