ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تحریک انصاف کی رہنما سیدہ فرح کوایم کیوایم میں شمولیت پر مبارکباد
ایم کیوایم ایک فیملی ہے اورہم آپ کواپنی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔الطاف حسین کی سیدہ فرح سے گفتگو
پاکستان میں اگر کوئی جماعت حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے تو وہ صرف متحدہ قومی موومنٹ ہے۔ الطاف حسین
تمام جماعتوں کا جائزہ لینے کے بعد اسی نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ایم کیوایم سے بہتر کوئی جماعت نہیں۔ سیدہ فرح
لندن ۔۔۔۔15 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے تحریک انصاف کی رہنما سیدہ فرح کوایم کیوایم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی ہے۔ نائن زیرو پر سیدہ فرح سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ آپ کی شمولیت ایم کیوایم کے لئے نیک شگون ثابت ہو، ایم کیوایم ایک فیملی ہے اورہم آپ کواپنی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ لوگ اب سمجھ رہے ہیں کہ پاکستان میں اگر کوئی جماعت حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے تو وہ صرف متحدہ قومی موومنٹ ہے ۔ سیدہ فرح نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام جماعتوں کاجائزہ لینے کے بعد اسی نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ایم کیوایم سے بہترکوئی جماعت نہیں ہے اوراب میں ایک کارکن کی حیثیت سے جدوجہد میں شامل ہوں اورانشاء اللہ تحریکی جدوجہد کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گی۔