ایم کیوایم ایک ایسا گلدستہ ہے جس میں تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام شامل ہے، گلفراز خان
تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں
پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام کورنگی 100 کوارٹر میں منعقدہ عوامی رابطہ مہم کے اجتماع سے اظہار خیال
کراچی:۔۔۔14؍دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ایک ایسا گلدستہ ہے جس میں پنجابی سرائیکی، سندھی، پختون ، بلوچی سمیت تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام شامل ہے جو قائد تحریک کے پیغام کوپورے پاکستان میں پھیلا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام کورنگی کے علاقے100کواٹرمیں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں کیا۔ اس مو قع پر پنجابی سرائیکی سے تعلق رکھنے والی مائیں، بہنیں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور ہمدروں عوام کی بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔ قبل ازیں عوامی رابطہ مہم کے اجتماع سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی وحید شہرازاور پی ایس اوسی کے انچارج و اراکین نے بھی اظہارخیال کیااورعوام کوایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین کے خلاف کی جانے والی سازشوں سے آگاہ کیا۔گلفرازخان خٹک نے کہاکہ اہلیان کورنگی قائد تحریک الطاف حسین سچے سپاہی ہیں جنہوں نے ہرمشکل وقت میں تحریک اور قائد تحریک کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی کے غیورعوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کواپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطا ف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف ملکی اوربین الاقوامی سطح پر گھناؤنی سازشوں کاسلسلہ جاری ہے تاہم ہمیں کامل یقین ہے کہ عوام وکارکنان قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدومنظم ہوکران سازشوں کوناکام بنائیں گے اور سازشی عناصرماضی کی طرح اس باربھی ناکامی کامنہ دیکھیں گے۔ اس موقع پرعوام نے قائد تحریک الطاف حسین پر اعتماد کا اظہار کیا اور اس بات عزم کیا کہ وہ ملکی یابین الاقوامی سطح پر کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔