Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چیف جسٹس تصد ق حسین جیلانی 14، دسمبر1986ء سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی کے المناک سانحہ کا نوٹس لیں اور اس کی عدالتی تحقیقات کرائیں ،جناب الطاف حسین کی اپیل


 Posted on: 12/13/2013
چیف جسٹس تصد ق حسین جیلانی 14، دسمبر1986ء سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی کے المناک سانحہ کا نوٹس لیں اور اس کی عدالتی تحقیقات کرائیں ،جناب الطاف حسین کی اپیل 
ایم کیوایم کے پاس اس بد ترین سانحہ کی ویڈیو فلم اور دیگر ثبوت و شواہد موجود ہیں ،جناب الطاف حسین 
سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی ملک کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے ، شہداء کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت کسی بھی درد ناک سانحہ کا نوٹس 10یا 20سال بعد بھی لیا جاسکتا ہے ، جناب الطاف حسین 
27سال گزر جانے کے باوجود بھی سانحہ علی گڑھ وقصبہ کالونی میں ملوث سفاک عناصر قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں جبکہ سانحہ میں شہید ہونے والے 300سے زائد شہداء کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں ، جناب الطاف حسین 
14، دسمبر 1986سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی کے شہداء کی 27ویں برسی کے موقع پر بیان 
لندن۔۔۔13، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی ملک کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے پاس اس بد ترین سانحہ کی ویڈیو فلم اور دیگر ثبوت و شواہد ہیں اور کسی بھی درد ناک سانحہ کا نوٹس 10سال یا 20سال بعد بھی لیاجاسکتا ہے لہٰذا میری موجودہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی کا نوٹس لیں اور اس کی عدالتی تحقیقات کراکر سانحہ کے 300سے زائد شہداء کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ممکن بنائیں ۔ 14دسمبر1986ء سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی کے شہداء کی 27ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم نے اپنی حق پرستانہ جدوجہد کے دوران کئی آگ اور خون کے دریا عبور کئے ہیں اور آج بھی ایم کیوایم کی پرواز کو روکنے کیلئے بے گناہ اور معصوم عوام سے خون سے ہولی کھیلنے کی روش برقرار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی اپنے اندر سینکڑوں معصوم بچوں ، خواتین ، بزرگوں اور نوجوانوں کی آہیں اور سسکیاں سمائے ہوئے ہے ، اس دن درندہ صفت مسلح دہشت گردوں نے قصبہ علی گڑھ اور اورنگی ٹاؤن پر حملہ کرکے 6گھنٹے تک جدید آتشی ہتھیاروں سے سے معصوم بچوں ،بچیوں ، خواتین ،نوجوانوں اور بزرگوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی ، خواتین کا قتل عام کیا گیا ، انہیں زندہ جلا دیا گیا ، گھروں کو نذرآتش کردیا گیا لیکن اس دوران نہ تو پولیس ، رینجرز اور فوج آئی اور نہ ہی انتظامیہ دکھائی دی ۔ انہوں نے کہاکہ بانیانِ پاکستان کی اولادوں کے یہ سارا ظلم ہوا لیکن آج 27سال گزر جانے کے باوجود بھی اس سانحہ میں ملوث سفاک عناصر قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں جبکہ سانحہ میں شہید ہونے والے 300سے زائد شہداء کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی کے شہداء کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیگی اور ہمیں یقین ہے کہ حق پرست شہداء کی لازوال قربانیاں تحریک کے مشن ، مقصد اورنظریئے کو جلا بخش رہی ہے ، انشاء للہ حق پرست شہداء کا لہو ضرور رنگ لائے گا اور حق پرستی کی یہ تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور شہداء کے سفاک قاتل ایک اپنے عبرتناک انجام کو پہنچے گے۔

1/19/2025 9:10:22 AM