ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کا کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی:۔۔11؍ دسمبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ شاہ خالد کالونی کے بی آر ، سیکٹر نارتھ ناظم آباد کے کارکن منظور بروہی کے والد قادر بخش ، ایم کیو ایم صوبائی تنظیمی کمیٹی خیبرپختونخواہ ، کشمیر ، گلگت و بلتستان کمیٹی یوسی پہاڑیو ، ، ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے کارکن محمد خلیل کے والد نصیر الدین کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ ( آمین )