ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرڈاکٹرسلیم دانش اورآرگنائزنگ کمیٹی کا ایم کیوایم یوکے کے سابق آرگنائزر سہیل زیدی سے اظہارتعزیت
لندن۔۔۔11 دسمبر2013ء
ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرڈاکٹرسلیم دانش اورآرگنائزنگ کمیٹی نے ایم کیوایم یوکے کے سابق آرگنائزر سہیل زیدی کے چچا اورسسر سیدظل حسن کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزراورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سیدظل حسن مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں اپنی جواررحمت میں جگہ دے اورسہیل زیدی اوران کے تمام اہل خانہ کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔