سینٹرل جیل میں اسیر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نے ’’یومِ شہداء‘‘ عقیدت و احترام سے منایا
اسیر کارکنان نے شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی اور آیت کریمہ کا ورد کیا
ناصر حسین شہید، عارف حسین شہید اور ڈاکٹر عمران فاروق شہید سمیت تمام شہداء کو اسیر کارکنان کا خراج عقیدت
شہداء کی مغفرت، ان کے درجات کی بلندی اور تمام سوگوار لواحقین کے صبر جمیل کیلئے اجتماعی دعائیں کی گئیں
قید و بند کی صعوبتیں برادشت کرنے کو تیار ہیں مگر قائد تحریک الطاف حسین کا ساتھ نہیں چھوڑ ینگے۔ اسیر کارکنان کا عزم
کراچی:۔۔۔10؍دسمبر2013ء
کراچی سینٹرل جیل میں اسیر ایم کیوایم کے ذمہ دارن وکارکنان نے ’’یومِ شہداء‘‘ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا اور تمام شہداء کو ان کی لازوال قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں سنیٹرل جیل میں حق پرست شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی اور آیت کریمہ کا ورد کیا گیا جس میں کئی برسوں سے اسیر ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اور دیگر قیدیوں نے شرکت کی۔ یومِ شہداء کے موقع پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید، بھتیجے عارف حسین شہید اور شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید سمیت حق پرستانہ جدوجہد میں لازوال قربانیاں پیش کرنیوالے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، شہداء کی مغفرت، انکے درجات کی بلندی، تمام سوگوار لواحقین کے صبرجمیل، لاپتہ کارکنان کی بازیابی، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کی ناکامی، حق پرستی کی تحریک کی کامیابی اور اسیروں کی جلد و باعزت رہائی سمیت قائ دتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمر کیلئے اجتماعی دعائی کی گئی۔ اس موقع پر اسیر کارکنان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کا لہو کسی قیمت پر رائیگاں نہیں جانے دینگے اور تحریک کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اسیرکارکنان اس بات کا عزم کیا کہ وہ لہو کے آخری قطرے اورسانس تک حق پرستی کی جدوجہد میں شامل رہیں گے، وہ قید و بند کی صعوبتیں برادشت کرنے کو تیار ہیں مگر قائد تحریک الطاف حسین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔