فیڈرینش چیمبرآف کامرس انڈسٹری کے انتخابات میں بلامقابلہ منتخب عہدیداران کورابطہ کمیٹی کی مبارکباد
کراچی ۔۔۔10، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فیڈریشن آف پاکستان چمبرآف کامرس انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں صدرکیلئے ذکریاعثمان اورسینئر نائب صدرکیلئے شوکت احمد کوبلامقابلہ منتخب ہونے پردلی مبارکبادپیش کی ہے۔اپنے تہنیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس انڈسٹری کے نومنتخب صدراورسینئرنائب صدرکوان کی بلامقابلہ کامیابی پردل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے امیدظاہرکی کہ نومنتخب عہدیداران بلاامتیازرنگ ونسل اورزبان خدمت کواپناشعار بنائیں گے اورموجودہ حالات کابلاخوف وخطرمقابلہ کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چمبرآف کامرس انڈسٹری کی ترقی اوردرپیش مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کرینگے۔