رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز و اراکین کے ہمراہ حق پرست اراکین اسمبلی اور شعبہ جات پر مشتمل وفد کی شہداء قبرستان میں شہداء کی قبروں پر حاضری
وفدنے ناصرحسین شہید، عارف حسین شہید، ڈاکٹر عمران فاروق شہید سمیت تمام شہداء کی قبروں پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
کراچی ۔۔۔9، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،ڈاکٹر نصرت اورانجینئر ناصر جمال کے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی اورحق پرست اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی پرمشتمل وفد نے 9دسمبر ’’یومِ شہداء ‘‘کے موقع پرشہداء قبرستان عزیزآبادمیں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصرحسین شہید،بھتیجے عارف حسین شہید، شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کی قبروں پرحاضری دی ،فاتحہ خوانی کی اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پرانہوں نے حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اورقائد تحریک الطا ف حسین سمیت تمام سوگوارلواحقین کے صبرجمیل ،ملک وقومی کی بقاء وسلامتی، دہشت گردی کے خاتمے،کارکنان کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری، لاپتہ کارکنان کی بحفاظت واپسی،اسیروں کارکنان کی جلدرہائی اورقائدتحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے اجتماعی دعائیں کیں۔’یومِ شہداء‘‘کے موقع پرشہداء قبرستان عزیز آباد میں قرآن فاتحہ خوانی کیلئے حق پرست شہداء کے لواحقین اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی آمدکے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے شہداء قبرستان میں غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں شہداء قبرستان میں پانی کی سبلیں لگائی گئی تھی اور قبرستان میں چراغاں اورقبروں پرپھول چڑھانے کیلئے بھاری مقدارمیں پھولوں کاخصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ یومِ شہداء کے موقع پرشہداء قبرستان عزیزآباد میں انتہائی رقت آمیزمناظر دیکھنے میںآئے شہداء کے لواحقین اپنے پیاروں کو یاد کرکے شدت غم سے نڈھال ہوگئے جنہیں موقع پر موجود ذمہ داران وکارکنان نے دلاسہ دیا۔