ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الرشید گوڈیل ایکسپو سینٹر میں نواں کراچی انٹرنیشنل بک فیئر میں لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا
رشید گوڈیل نے ایم کیوایم لٹریچر کمیٹی کے اسٹال پر جناب الطاف حسین کی تحریر کردہ کتابوں اور ایم کیوایم کے لٹریچر میں عوامی دلچسپی کو سراہا
ایکسپو سینٹر کراچی میں نواں کراچی انٹرنیشنل بک فیئر کا انعقاد علم کی نئی جہتوں کو تلاش کرنے کی بہترین کاوش ہے، عبد الرشید گوڈیل
کراچی ۔۔۔08، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الرشید گوڈیل نے اتوار کے روز ایکسپو سینٹر کراچی کا دورہ کیا اور نواں کراچی انٹرنیشنل بک فیئر میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا ۔ دورے کے موقع پر وہ ایم کیوایم لٹریچر کمیٹی کے اسٹال پر بھی گئے جہاں انہوں نے جناب الطاف حسین کی تحریر کردہ کتابوں اور ایم کیوایم کے لٹریچر میں عوامی دلچسپی کو سراہا اس موقع پر انہوں نے جناب الطاف حسین کی کتاب ’’فلسفہ محبت ‘‘ پر عوام کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ رشید گوڈیل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے ترقی و خوشحالی سے محروم رہتے ہیں جو ادب اور علم سے دور ہوجاتے ہیں لہٰذا دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے ادب اور علم کی نئی جہتوں کو تلاش کرنااور انہیں حاصل کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایکسپو سینٹر کراچی میں نواں کراچی انٹرنیشنل بک فیئر علم کی جدید جہتوں کو تلاش کرنے کی بہترین کاوش ہے جس پر انتظامیہ زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے ۔