عمران خان کی جانب سے بھارت کے ساتھ مشترکہ نیو کلیئر پر وجیکٹ کے قیام کی تجویز پر اراکین قومی اسمبلی کا اظہار تشویش
محب وطن پاکستانی عوام عمران خان سمیت کسی بھی سیاستدان کو پاکستانی ایٹمی پر وگرام کسی بھی طرح کی کوئی سودے بازی کی ہر گز ہر گز اجازت نہیں دینگے۔
عمران خان پاکستانی قوم کو دھوکہ دینے اور منافقت کی سیاست ترک کرکے قوم کو صاف صاف بتائیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟
کراچ۔۔۔8دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بھارت کے ساتھ مشترکہ نیوکلیئرپر وجیکٹ کے قیام کی تجویزکو کھلی منافقت قرار دیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے سربراہ سے کہاکہ وہ پاکستانی قوم کو دھوکہ دینے اور منافقت کی سیاست ترک کر کے قوم کو صا ف صاف بتائیں کہ وہ کیاچاہتے ہیں۔ ایک جانب وہ ڈورن حملوں اور نیٹو سپلائی کی منافت کرکے امریکہ اور مغربی ممالک کے خلاف پوری قوم کے جذبات بھڑکاتے ہیں اور دوسری جانب نیو کلیئر ٹیکنالوجی جیسے حساس معاملہ ہر بھارت کے ساتھ شراکت کی بات کرتے ہیں ۔ ایک جانب تو وہ پاکستان میں بھارت مخالف جہادی تنظیموں سے پینگیں بڑھاتے ہیں اور دوسری جانب سے بھار ت جا کر یہ دعوی بھی کر تے ہیں کہ وہ بھار ت کے ساتھ دوستی کے حامی ہیں۔ اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ اگر عمران خان کی بھارت اور امریکہ سے دوستی کی اتنی ہی خواہش ہے توہ وہ پوری پاکستانی قوم کو امریکہ اور بھارت مخالفت ہسٹیریامیں کیوں مبتلا کر درہے ہیں؟ انہوں نے مزید کہاکہ بھار ت اور پاکستان میں دوستی یقیناًہونی چاہیے لیکن محب وطن پاکستانی عوام عمران خان سمیت کسی بھی سیاستدان کو پاکستانی ایٹمی پر وگرام کسی بھی طرح کی کوئی سودے بازی کی ہر گز ہر گز اجازت نہیں دینگے۔