بلوچستان میں ہونیو الے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے کونسلروں کی کامیابی پر جناب الطاف حسین کی مبارکباد
بلوچستان سے ایم کیوایم کے کونسلروں کی کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ ایم کیوایم قومی سطح کی جماعت ہے ، الطاف حسین
صوبہ پنجاب ، صوبہ خیبرپختونخوا اور صوبہ سندھ آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیوایم کے امیدوارانشاء اللہ کامیابیاں حاصل کریں گے ، الطاف حسین
بلدیاتی انتخابات میں محنت ، لگن اور دلجمعی سے کام کرنے پر ایم کیوایم کی صوبائی کمیٹی بلوچستان ،بلوچستان اور کوئٹہ زون
کے ذمہ داران و کارکنان کو جناب الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
لندن۔۔۔8، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے کونسلروں کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے کونسلروں کا الیکشن لڑ کر منتخب ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم قومی سطح کی جماعت ہے اور ملک بھر کے مظلوم عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد و منظم ہورہے ہیں ۔ایک تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بلوچستان سے ایم کیوایم کے کونسلروں کی کامیابی ملک بھر کے مظلوم عوام کی فتح ہے اور انشاء اللہ ایم کیوایم صوبہ پنجاب ، صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ سندھ میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابیاں حاصل کرکے خوشگوار حیرت کے تحفے دیگی ۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں محنت ، لگن اور دلجمعی کے ساتھ کام کرنے پر ایم کیوایم کی صوبائی کمیٹی بلوچستان ، بلوچستان اور کوئٹہ زون کے ذمہ داران و کارکنان کو شاباش دی اور انہیں زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ جناب الطاف حسین نے بلوچستان میں منتخب ہونے والے ایم کیوایم کے حق پرست کونسلروں کو منتخب ہونے پردلی مبارکباد پیش کی اور انہیں ہدایت کی کہ عوام نے ان پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے وہ اس پر مکمل طور پر پورا ترنے کی کوشش کریں اور عوامی مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے دن رات کوشاں رہیں ۔