ایم کیوایم کے زیر اہتمام ’’سندھی ٹوپی اجرک ڈے‘‘ سندھ بھر میں بھر پور جوش اور جذبے سے منایا جائے گا
سندھی ٹوپی اجرک ڈے کا مرکزی پروگرام ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد میں منعقد ہوگا
پروگرام میں سندھ دھرتی اور اس کی ثقافت سے بھر پور محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا
کراچی ۔۔۔7، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سندھ دھرتی کی ثقافت کا دن ’’سندھی ٹوپی اجرک ڈے ‘‘ 8دسمبر اتوار کو سندھ دبھر میں بھر پور جوش اور جذبے سے منایاجائے گا اور اس سلسلے میں اجتماعات کا انعقاد کیاجائے گا۔ ’’سندھی ٹوپی اجرک ڈے ‘‘ کے موقع پر مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد میں سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا جس میں سندھ دھرتی اور اس کی ثقافت سے محبت اور یکجہتی کااظہار کیاجائے گا۔