ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمد اسلم کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔6 ؍ دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے کارکن محمداسلم کی شہادت پردلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہا کہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمداسلم شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل دے۔(آمین)