بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نامزد حق پرست امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیابی پر رابطہ کمیٹی کی مبارکباد
بلامقابلہ منتخب ہونیوالے تمام امیدوار قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل پیر اہو کر بلا امتیاز رنگ و نسل اور زبان عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں، رابطہ کمیٹی کی بلوچستان سے تمام نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت
بلوچستان کے عوام 7 دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی:۔۔۔6، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نامزد حق پرست امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اوراسے حق پرستی کی شاندار فتح قرار دیا ہے۔ ایک تہنیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے نصیر آباد سکندر آباد کے حلقہ6 سے حق پرست امیدوار شہزاد خان عمرانی، سکندر آباد یونین کونسل وارڈ7 سے بختیار احمد، نصیر آباد یونین کونسل شہزادہ خان وارڈ 4محمد میٹھل، صحب پور وارڈ نمبر 2سے خالد رشید، ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے عبد الرؤف اور تحصیل سوئی کے حلقہ2سے محمد یوسف کی بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے بلا مقابلہ کامیاب ہونیوالے تمام نو منتخب بلدیایت نمائندوں کو ہدایت کی وہ قائد تحریک الطاف حسین کے فکروفلسفہ پرعمل پیرا ہو کر بلاامتیاز رنگ و نسل اور زبان عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں رہ کرثابت کریں کہ وہ ایم کیوایم کے نمائندے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے بلوچستان کی عوام سے اپیل کی کہ وہ کل مورخہ7دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کو بھاری تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔