اسپیشل گیمز میں بہترین کارکردگی اور میڈلز حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو الطاف حسین کی مبارکباد
لندن:۔۔۔6، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹکے قائد جناب الطاف حسین نے اسپیشل اولمپکس ایشیاء پیسفک گیمزمیں پاکستان کی مختلف گیمز میں شاندار کامیابی اور مزید9 میڈلز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے میڈلز حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تمام پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے نہ صرف پاکستان کانام دنیابھرمیں روشن کردیا ہے بلکہ پوری قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈلز حاصل کرنیوالے کھلاڑی آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔