کارکنان سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔6دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم محمود آباد سیکٹر یوسی 05کے کارکن جمشید سعید کی والدہ محترمہ شکیلہ خاتون، سوسائٹی سیکٹر یونٹ59 کے کمیٹی ممبرعبد الغفار کے بھائی عبد العزیز، لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 179کمیٹی کے رکن وسیم علی کی ہمشیرہ فریدہ بیگم، قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ131کے کارکن سید شہزاد علی کے بھائی اور سابق حق پرست کونسلرسید اصغر علی ،اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118/Bکمیٹی کے رکن وحید خان کے والد عبد الرشید ،قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ131شعبہ خواتین کی کارکن شبانہ باجی کی صاحبزادی صباء او ر فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 155کے کارکن عامر عبد الرشید کے والد عبد الرشید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورلواحقین کو صبردے۔(آمین)