معذور افراد کے ساتھ یکجہتی کیلئے ہر سال باقاعدگی سے دن منایا جائے، الطاف حسین
تحائف کی صورت میں انہیں ان کی ضروریات کی اشیاء وہیل چیئر، بیساکھیاں وغیرہ بھی فراہم کی جائیں، رابطہ کمیٹی کو ہدایت
لندن۔۔۔4دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ معذور افراد کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے ہر سال باقاعدگی سے ایک دن منایا جائے ۔ معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے نائن زیرو پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معذور افراد کا عالمی دن تو منایا جاتا ہے تاہم میری خواہش ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ہر سال ایک ایسا دن منایا جائے جس میں معذور افراد کے ساتھ نہ صرف یکجہتی کا اظہار کیا جائے بلکہ تحائف کی صورت میں انہیں ان کی ضرورت کی اشیاء مثلاً وہیل چیئر ، بیساکھیاں وغیرہ بھی فراہم کی جائیں ۔