فرید پراچہ نے اسامہ بن لادن کوشہیدقراردیکر القاعدہ اوردیگربین الاقوامی دہشت گردتنظیموں سے جماعت اسلامی کے دیرینہ تعلق پر مہرتصدیق ثبت کردی ہے۔ وسیم اختر
جماعت اسلامی مسلح افواج کی قربانیوں پرتو سوال اٹھارہی ہے جبکہ پاکستان کے خلاف برسرپیکاراورفوج کے جرنیلوں، دیگرافسروں، جوانوں اورہزاروں شہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے دہشت گردوں کوشہیدقراردے رہی ہے
اب اس حقیقت میں کوئی دورائے نہیں کہ جماعت اسلامی کے طالبان، القاعدہ اوردیگربین الاقوامی دہشت گردتنظیموں سے نہ صرف تعلقات ہیں بلکہ وہ ان کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائیوں میں برابر کی شریک ہے
منورحسن اورفریدپراچہ کے بیانات کی وجہ سے جماعت اسلامی کی بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے ۔وسیم اختر
کراچی ۔۔۔4 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی وسیم اخترنے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرید پراچہ نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کوشہیدقراردیکر القاعدہ اوردیگربین الاقوامی دہشت گردتنظیموں سے جماعت اسلامی کے دیرینہ تعلق پر مہرتصدیق ثبت کردی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں وسیم اخترنے کہاکہ پہلے جماعت اسلامی کے امیرمنورحسن نے طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کوشہید قراردیاتھااوراب جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فریدپراچہ نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کوشہیدقرار دیدیاہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے ان بیانات سے اب اس حقیقت میں کوئی دورائے نہیں کہ جماعت اسلامی کے طالبان، القاعدہ اوردیگربین الاقوامی دہشت گردتنظیموں سے نہ صرف تعلقات ہیں بلکہ وہ ان کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائیوں میں برابر کی شریک ہے ۔ وسیم اخترنے کہاکہ اپنے اوپراسلام کاچہرہ چڑھانے والی جماعت اسلامی کا اصل کرداراب پوری قوم کے سامنے ہے اور قوم خود دیکھ رہی ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والی مسلح افواج کی قربانیوں پرتو سوال اٹھارہی ہے اورانہیں تنقیدکانشانہ بنارہی ہے جبکہ پاکستان کے خلاف برسرپیکاراور پاکستان کی مسلح افواج کے جرنیلوں، دیگرافسروں، جوانوں اورہزاروں شہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے دہشت گردوں کوشہیدقراردے رہی ہے ۔ اس کردارکی وجہ سے جماعت اسلامی کی بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے ۔