ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن کارکنان کی گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے سینکڑوں ذمہ دار اور کارکنان گرفتار کئے جاچکے ہیں جن میں سے کئی لاپتہ ہیں جبکہ متعدد کارکنان ماورائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں
کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ان کا تاحال کچھ پتہ نہیں ہے کہ انہیں کس نے گرفتار کیا ہے اور کہاں رکھا گیا ہے
ایم کیوایم کراچی میں امن واستحکام چاہتی ہے اسی لئے اپنے عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے باوجود کسی قسم کے احتجاج کا راستہ اختیار نہیں کیا
ایک ہفتہ کے دوران ایم کیوایم کے کئی عہدیدار اورکارکنان گرفتار کئے جاچکے ہیں
ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن کے سیکٹرکے کارکن اویس ولد حنیف، نواز ولد حنیف اور انکے والد محمد حنیف اور دیگرکارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے
لاپتہ کارکنوں کوبازیاب کرایا جائے اورمعصوم و بے گناہ افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔4دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن کے سیکٹرکے کارکن اویس ولد حنیف ، نواز ولد حنیف اور انکے والد محمد حنیف گرفتاری اور نارتھ نارتھ ناظم کے کارکن گھر پر چھاپے کے دوران تلاشی اور سامان توڑپھوڑ کرنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں جب سے ٹارگٹڈآپریشن شروع ہواہے ایم کیوایم کے سینکڑوں ذمہ دار اور کارکنان گرفتارکئے جاچکے ہیں جن میں سے کئی لاپتہ ہیں جبکہ متعدد کارکنان ماورائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کراچی میں امن واستحکام چاہتی ہے اسی لئے اس نے اپنے عہدیداروں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کے باوجودکسی قسم کے احتجاج کاراستہ اختیارنہیں کیا ۔ایم کیوایم توکراچی سمیت ملک بھرمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے کوشاں ہے اورقیام امن کے سلسلے میں حکومت، انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون بھی کررہی ہے لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک بلکہ قابل مذمت ہے کہ ایم کیوایم کے ہی عہدیداروں اورکارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے ، چھاپوں کے دوران گھر کے سامان کو توڑ پھوڑ اورجھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن کے سیکٹرکے کارکن اویس ولد حنیف ، نواز ولد حنیف اور انکے والد محمد حنیف گرفتاری اوردیگرکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے، لاپتہ کارکنوں کوبازیاب کرایا جائے اورمعصوم وبے گناہ افرادکی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے