ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران و کارکنان معذور افراد سے محبت اور شفقت سے پیش آئیں، الطاف حسین کی ہدایت
کراچی۔۔۔3،دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاکہ کارکنان وذمہ داران معذورافرادکی آنکھیں اوران کاسہارابن کران کی خدمت ورہنمائی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم کے زیراہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآبادمیں منعقدہ ایم کیوایم کے اہم جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج دنیا بھر میں معذروں کاعالمی دن منایاجارہاہے میں دنیابھرخصوصاًپاکستان کے تمام معذورافرادسے یکجہتی کااعلان کرتاہوں،ہم معذورکی مشکلات اورپریشانیاں اچھی طرح سمجھتے ہیں، انہوں نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان کوہدایت کی کہ وہ معذورافرادسے شفقت اورمحبت سے پیش آئیں۔جناب الطاف حسین نے پنڈال میں موجودمعذور افراد کو اجلاس میں شرکت پرخوش آمدیدکہااوررابطہ کمیٹی کے ارکان کوبھی ہدایت کی وہ معذوروں کیلئے ایک خصوصی سیل قائم کریں اوران کے مسائل کے حل کیلئے بلاتفریق رنگ ونسل کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی حکومت آئی توایم کیوایم معذورافرادکوملازمتیں بھی فراہم کریگی اور تعلیمی اداروں میں داخلے بھی دئیے جائیں گے۔