شعبہ خواتین کی مائیں بہنیں اور ایلڈرز ونگ کے بزرگ حالات کے پیش نظر ذہنی و جسمانی طور پر تیار رہیں، الطاف حسین
کراچی۔۔۔3،دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے شعبہ خواتین اورایلڈرزونگ کے کارکنان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ نائن زیرو سمیت تمام دفاتر کو سنبھالنے کیلئے خود کوذہنی وجسمانی طور پر تیار رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے جنرل ورکرزاجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران کیا۔ جناب الطاف حسین نے خطاب میں کہاکہ بزرگ اور مائیں بہنیں خود کو ذہنی طور پر تیار کرلیں، کارکنان کے گھروں پربہت چھاپے پڑرہے ہیں گرفتاریاں ہورہی ہیں لہٰذا ماضی طرح مستقبل میں ہوسکتاہے کہ نائن زیرو،ایم پی اے ہاسٹل سمیت ایم کیوایم کے تمام تنظیمی دفاتر آپ ہی لوگوں کوسنبھالنے پڑیں جس کیلئے آپ ذہنی وجسمانی طور پر خود کو تیار رکھیں۔ اس موقع پربزرگوں اورخواتین نے یک زبان ہو کر کہا کہ وہ ہمہ وقت تیار ہیں۔