حکومت صحافت سے وابستہ افراد کے جان و مال کا تحفظ فراہم کرے اور صحافیوں کی حفاظت کیلئے اسلحہ لائسنس اور ٹریننگ فراہم کرے، الطاف حسین کا حکومت سے مطالبہ
ایکسپریس اخبار اور ایکسپریس ٹی وی کے مالک سلطان لاکھانی سے ٹیلیفون پر بات چیت
متحدہ قومی موومنٹ ہر برے اور کڑے وقت میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہے گی اور انہیں کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑے گی
لندن:۔۔2؍دسمبر 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافت سے وابستہ افراد کے جان و مال کا تحفظ فراہم کرے اور صحافیوں کی حفاظت کیلئے انہیں اسلحہ کے لائسنس اور ٹریننگ فراہم کرے ۔ انہوں نے یہ بات ایکسپریس اخبار اور ایکسپریس ٹی وی کے مالک جناب سلطان لاکھانی سے ٹیلیفون بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ صحافی اور دیگر ملازمین جس ہمت اور جرات سے تمام تر نامساعد حالت کے باوجود فرائض انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے یقین دہانی کرائی کہ متحدہ قومی موومنٹ ہر بڑے اور کڑے وقت میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہے گی اور انہیں کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔